ستھرا پنجاب کے تحت وہاڑی کو سبزوشاداب بنانا عزم،عمرانہ توقیر

 ستھرا پنجاب کے تحت وہاڑی کو سبزوشاداب بنانا عزم،عمرانہ توقیر

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی، نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت روزانہ کی بنیاد پر ۔

جاری سرگرمیوں بارے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیف آفیسر بلدیہ علی احمد صابر اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ بلدیہ عملہ نے معمول کی طرح صفائی سرگرمیاں کرتے ہوئے آج لڈن روڈ، کلب روڈ اور بوریوالا روڈ ز کے علاوہ سیوریج لائنوں کی صفائی ستھرائی کی اس کے علاوہ چاندنی پارک اور مختلف چوکوں میں لگے سبزہ اور پودوں کی تراش خراش کی شاہراہوں پر پانی کا چھڑکاؤ اور انکے ڈیوائیڈرز پر لگے پودوں کو پانی دیا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ستھرا پنجاب پر خصوصی توجہ ہے اور شہر کو سرسبز و شاداب اور صاف ستھرا بنانا عزم ہے ،ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت وہاڑی شہر میں صفائی ستھرائی میں نمایاں بہتری آرہی ہے ،باقی بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں