حادثہ میں جاں بحق اے ایس آئی ممتاز احمد کی نماز جنازہ ادا
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )سی ٹی ڈی بہاولپور کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثہ میں جاں بحق ہونیوالا ممتاز احمد اے ایس آئی کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں اڈہ امین پور میں ادا کی گئی ۔
جس میں ریجنل آفیسرز سی ٹی ڈی بہاولپور ندیم مجتبیٰ خان، سردار اقبال،ڈسٹرکٹ آفیسر رضوان وحیدو دیگر نے شرکت کی۔ ریجنل سی ٹی ڈی آفیسر ندیم مجتبیٰ کی قیادت میں سی ٹی ڈی کے چاق و چوبند دستے نے مرحوم ممتاز کو سلامی بھی پیش کی ۔ ندیم مجتبیٰ نے کہا کہ مرحوم فرض شناس ایماندار ملازم تھے ۔