نادہندہ کاواپڈاکی ریکوری ٹیم پر حملہ ،گالم گلوچ،دھمکیاں
میلسی (نامہ نگار )لاکھوں روپے کے واپڈا کے نادہندہ نے ریکوری ٹیم پر حملہ کر دیا،گالم گلوچ اور دھمکیاں دیں۔
تفصیل کے مطابق ایس ڈی او میپکو محمد رشید الرحمن کے حکم پر ریکوری ٹیم چک نمبر 66 کے بی میں پہنچی اور ٹیم نے 9 لاکھ 14 ہزار 7 سو 58 روپے کے نادہندہ لیاقت علی ولد محمد اقبال بلوچ کو ڈیفالٹ اماؤنٹ بتا کر متعلقہ وارنٹ دکھائے تو وہ مشتعل ہوگیا۔سیخ پا ہوکر واپڈا اہلکاروں کے ساتھ گالم گلوچ کیا ،انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور حملہ کرتے ہوئے کار سرکار میں مداخلت کی ۔ٹیم ممبران بڑی مشکل سے جان بچا کر نکلنے میں کامیاب ہوئے ۔پولیس تھانہ کرم پور نے مقدمہ درج کر لیا۔