ایک روزہ فری آئی کیمپ آج لگایا جائیگا
جہانیاں ( نامہ نگار )المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام سفید موتیا کیلئے ایک روزہ فری آئی کیمپ آج لگایا جائے گا۔
تفصیل کے مطابق المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ جہانیاں کے زیر انتظام آنکھوں کے سفید موتیا کیلئے جنرل سیکر ٹری المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ جنوبی پنجاب محمد حسین بابر ایڈووکیٹ کی زیر سرپرستی ایک روزہ فری آئی کیمپ آج بروز اتوار پریس کلب جہانیاں میں لگایا جائے گاجس میں ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی سفید موتیا کی تشخیص،آپریشن اورلینز کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔