انرویل کلب سینٹرل کی ڈسٹرکٹ چیئرمین آفیشل وزٹ میٹنگ
ملتان (لیڈی رپورٹر)انرویل کلب ملتان سینٹرل کی سالانہ ڈسٹرکٹ چیئرمین آفیشل وزٹ میٹنگ ،سیکرٹری مریم جاوید نے کلب کی کاکردگی رپورٹ پیش کی۔
چیئرمین نے کلب سرگرمیوں کو سراہا ۔اس سلسلہ میں گزشتہ روز ابدالی روڈ کے مقامی ہوٹل میں انرویل کلب سینٹرل ملتان کی ڈسٹرکٹ چیئرمین آفیشل وزٹ میٹنگ کلب صدر زیبا جاوید کی صدرات میں منعقد ہوئی ۔میٹنگ میں ڈسٹرکٹ سیکرٹری جینا اعجاز،میناغوری،ارم اقبال،بینا یونس، رخسانہ نعیم،شاہدہ نسیم،ڈاکٹر صالحہ، سعدیہ پرویز، افشاں وسیم نے شرکت کی میٹنگ میں سیکرٹری مریم جاوید نے بذریعہ ملٹی میڈیا کلب کی سماجی، فلاحی اور فیلو شپ سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی ۔