معذور خواتین کی وسائل تک رسائی کیلئے چیمبر آف کامرس کا آغاز
ملتان(لیڈی رپورٹر )سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کے زیر اہتمام پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ فار دی ڈس ایبل کے اشتراک سے ایک اہم اقدام کے تحت، پاکستان کی پہلی معذور خواتین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا آج باضابطہ آغاز کیا گیا۔
اس اہم اقدام کا مقصد کاروباری ترقی اور معذور خواتین کو بااختیار بنانا ہے ۔ ڈبلیو ڈی سی سی آئی کی افتتاحی تقریب میں معزز مہمانوں بشمول مہمان خصوصی محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی ڈویژنل ڈائریکٹر میڈم ام فروا ہمدانی، عزیز خان اور اقبال ساہو نے شرکت کی۔ اس تقریب نے معذور خواتین کی شمولیت اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کا نشان لگایا۔ام فروا ہمدانی نے کہا کہ ڈبلیو ڈی سی سی آئی مختلف سٹیک ہولڈرز کے درمیان ایک باہمی تعاون پر مبنی کوشش ہے ، سوسائٹی فار سپیشل پرسنز اس اقدام کو حقیقت بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ یہ ایک اہم موقع ہے ، اور ہمیں اس سفر کا حصہ بننے پر فخر ہے ۔
مسز طاہرہ نجم نے کہا\\\' ڈبلیو ڈی سی سی آئی معذور خواتین کے لیے وسائل تک رسائی، نیٹ ورکنگ کے مواقع اور وکالت کی معاونت کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا، جس سے وہ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں مکمل طور پر حصہ لے سکیں گی۔ سوسائٹی فور سپیشل پرسنز صدر زاہدہ قریشی لانچ نے معذور خواتین کے کاروباری جذبے کو ظاہر کیا، جس میں ان کی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کرنے والے سٹالز شامل ہیں، بشمول، لباس سازی اور کڑھائی، شہد کی مصنوعات، خوبصورتی اور کاسمیٹکس، کھانا پکانے اور کھانے کی اشیاء WDCCI کا آغاز پاکستان کے کاروباری منظر نامے میں تنوع، مساوات اور شمولیت کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ ہم اس اقدام کے مثبت اثرات دیکھنے کے منتظر ہیں۔