ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا ماڈل مڈل سکول کا دورہ
مظفر گڑھ ،مونڈکا(سٹی رپورٹر،نامہ نگار ) مظفرگڑھ ضلع بھر میں سکول بیسڈ ایسسمنٹ سیکنڈ ٹرم کے امتحانات کا آغاز۔
، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ محمد یوسف چھینہ کا گورنمنٹ ماڈل مڈل سکول خان گڑھ کا دورہ . سکول میں جاری سیکنڈ ٹرم امتحانات کے انعقاد کا معائنہ کیا اور سکول میں داخل طلباء کی حاضری اور تدریسی امور کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے بہترین انتظامات پر ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ رانا محمد وقاص، واجد ریحان ، مصطفے عاربی، راشد سیال ،ساجد عباس سمیت اسٹاف کی تعریف کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یوسف چھینہ نے کہا کہ حکومت کوالٹی آف ایجوکیشن پر فوکس کئے ہوئے ہے ۔