مظفرگڑھ :ڈی سی کا کتوں کے کاٹنے کا نوٹس، تلفی کیلئے ٹیمیں متحرک
مظفرگڑھ ( سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کا ترکی کالونی میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔
،گیارہ سالہ بچے اور خواتین کے زخمی ہونے پر ترکی کالونی سمیت مختلف مقامات پر کتوں کی تلفی کیلئے ٹیمیں متحرک کردی ہیں ،تفصیل کے مطابق ترکی کالونی میں گیارہ سالہ بچے اور خواتین کے زخمی ہونے پر ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے نوٹس لیکر ترکی کالونی سمیت متعدد مقامات پر اینٹی ڈاگ مہم کے تحت ٹیموں کو متحرک کردیا ہے یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ترکی کالونی میں سگ گزیدگی کا واقعہ رونما ہوا تھا۔