اینٹی کرپشن دفتر سے جنرل بس سٹینڈ تک واک
وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی )اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ضلع وہاڑی کی جانب سے کرپشن کے خاتمہ کے عالمی دن کے حوالہ سے اینٹی کرپشن دفتر سے جنرل بس سٹینڈ تک واک کی گئی ۔
جس کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹراینٹی کرپشن وہاڑی محمد انورخان بلوچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹراینٹی کرپشن راؤ فیصل رحمان صدر مرکزی انجمن تاجران طاہر شریف گجر جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد نے کی واک میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹراینٹی کرپشن انویسٹی گیشن کاکہناتھاکہ واک کامقصد عوام کوکرپشن کے خاتمہ کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ رشوت خور کرپٹ عناصرکی نشاندہی کرنے کی طرف بھی متوجہ کرناہے تمام بدعنوان اورکرپٹ عناصرکوہرقیمت پرگرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گاتاکہ ان کونشان عبرت بنایاجاسکے ڈپٹی ڈائریکٹراینٹی کرپشن محمدانورخان بلوچ کاکہناہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابقطہم کرپشن فری پنجاب کیلئے جدوجہدکررہے ہیں عوام بلاخوف وخطرکرپٹ عناصرکی نشاندہی کریں انہیں ضرورنشان عبرت بنایاجائے گاحکومت پنجاب کے زیروٹالرنس پالیسی اورڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے ویژن پرسختی سے عمل پیراہیں عوام اس سلسلہ میں معاشرے سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے ہمارا ساتھ دیں ۔