کم از کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد کیا جائے ، فیصل ایوب

کم از کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد کیا جائے ، فیصل ایوب

ملتان( لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر محنت پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے کم از کم اجرت کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم جاری۔

 کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مزدوروں کو 37,000 روپے ماہانہ اجرت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، اور ذمہ دار اداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں ریجنل ہیڈکوارٹر ملتان میں ڈائریکٹر لیبر رانا جمشید فاروق کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے فیلڈ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈائریکٹر لیبر رانا جمشید فاروق نے فیلڈ افسران کو ہدایت دی کہ وہ مزدوروں کے استحصال کو روکنے کے لیے متحرک رہیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے ہیلپ لائن 1314 کو فعال کیا گیا ہے ، جہاں مزدور اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔ ان شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ مزدوروں کو ان کا حق بروقت مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں