جلد ملک ترقی ، خوشحالی کی راپ پر گامزن ہوگا:تہمینہ دولتانہ

 جلد ملک ترقی ، خوشحالی کی راپ پر گامزن ہوگا:تہمینہ دولتانہ

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا وزیر اعظم اور ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب جس طرح اپنی عوام کا سوچ رہے ہیں مہنگائی کا خاتمہ ہورہا ہے بہت جلد ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا وہاڑی میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جتنا کام ہمارے دور حکومت میں ہوا ہے پہلے کبھی نہیں ہوا ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی محترمہ تہمینہ دولتانہ ، ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد ثاقب خورشید نے سیاسی رہنما سابق سٹی ناظم چوہدری سرفراز احمد جٹ کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ وہاڑی میں تمام سڑکوں کی مرمت اور نئی سڑکوں پر کام جاری ہے وہاڑی سے بورے والہ دیپالپور روڈ کا افتتاح ہوچکا ہے خانیوال روڈ کی رینویشن مکمل ہوچکی ہے ملتان وہاڑی روڈ بھی بہت جلد شروع ہوجائے گی ہم نے اپنے حلقے کے عوام سے جو جو وعدے کئے وہ بہت جلد پورے ہونگے کچھ ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہیں کچھ پر کام جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی و صوبائی حکومت جس طرح اپنی عوام کو ریلیف فراہم کررہی ہے اسی طرح منتخب نمائندے بھی اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی بہتری کے لیے سیاست کی ہے کیونکہ یہی سیاست ہی عبادت ہے انہوں نے میزبانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنے لوگوں کو ایک ساتھ دیکھ لر خوشی ہوتی ہے۔ کیونکہ یہی لوگ مل جل کر وہاڑی کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کررہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں