وزیر اعلیٰ کا صحت کے شعبے پر خصوصی فوکس،سلمیٰ سلیمان

 وزیر اعلیٰ کا صحت کے شعبے پر خصوصی فوکس،سلمیٰ سلیمان

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر سلمیٰ سلیمان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا سرپرائز وزٹ کیا اور۔

 ایمرجنسی وارڈز،گائنی یونٹ سمیت ہسپتال کے مخلتف شعبوں میں سروس ڈیلیوری کی جانچ کی،ڈائلسز یونٹ میں گردہ کے مریضوں کے علاج کا بھی معائنہ کیا ، ادویات کے سٹاک،ڈاکٹروں کی حاضری کی بھی پڑتال کی۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عمارہ نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے بریفنگ دی۔۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا صحت کے شعبے پر خصوصی فوکس ہے ۔ ڈی ایچ کیو ہپستال بہتر کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرینگے ۔انہوں نے مزید کہاکہ ہسپتال میں جدید سہولیات کی فراہمی پہلی ترجیح ہے ،مزید بہتری کیلئے ہیلتھ کونسل کو فعال کیا جائے گا۔انہوں نے محکمہ بلڈنگز کو انتظار گاہ جلد ہسپتال انتظامیہ کے ہینڈ اوور کرنے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں