مظفر گڑھ،اردگان ہسپتال میں نیشنل پیڈیاٹرک سرجری کانفرنس

 مظفر گڑھ،اردگان ہسپتال میں نیشنل پیڈیاٹرک سرجری کانفرنس

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ضلع کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو روزہ 32 ویں نیشنل پیڈیاٹرک سرجری کانفرنس رجب طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ میں شروع ہوگئی۔

،کانفرنس میں پورے ملک سے 200 سے زائد معروف پیڈیاٹرک سرجنز شرکت کررہے ہیں،کانفرنس کے موقع پر معروف سرجنز نے اپنی ریسرچز اور مقالے پیش کیے اور اپنے تجربات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔تفصیلات کیمطابق ضلع مظفرگڑھ کے سب سے جدید ترین رجب طیب اردگان ہسپتال میں 32 ویں نیشنل پیڈیاٹرک سرجری کانفرنس شروع ہوگئی،،ایم ایس رجب طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ عرفان جاوید گدارہ اور میڈیکل ڈائریکٹر شیراز حسن بھٹہ نے پاکستان بھر سے معروف پیڈیاٹرک سرجنز اور دیگر شرکاء کا استقبال کیا،دو روزہ کانفرنس میں پاکستان بھر سے 200 سے زائد معروف پیڈیاٹرک سرجنز نے رجسٹریشن کرائی ہے اور وہ اپنی ریسرچز شیئر کررہے ہیں،سی ای او انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک ڈاکٹر شفیق حیدر نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کے حوالے سے جدید ترین طریقہ علاج میسر آئے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں