دکانوں کی نیلامی،عدالتی فیصلے کیمطابق رپورٹ پیش کرنیکا حکم

 دکانوں کی نیلامی،عدالتی فیصلے کیمطابق رپورٹ پیش کرنیکا حکم

وہاڑی،ماچھیوال (خبرنگار ،نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت دکانوں کی نیلامی کے حوالے سے اجلاس ۔

،ا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری نے اجلاس میں ہائی کورٹ کے فیصلہ اور بورڈ آف ریونیو کے پالیسی بارے تفصیلی بریفنگ دی جس پر ڈپٹی کمشنر نے ہائی کورٹ کے فیصلہ کے مطابق دکاندار کی تین کیٹگریز میں رپورٹ بنا کر پیش کرنے کے احکامات جاری کئے اور کہا کہ پہلی کیٹگری میں ایسے دکاندار جن سے دہائیوں پہلے معاہدہ ہوا تھا اور وہ کرایہ نہیں دے رہے یا دوبارہ کوئی معاہدہ نہیں ہواانکی دکاندار وں کی نشاندہی کی جائے ۔دریں اثناڈپٹی کمشنر نے ڈی پی او کے ہمراہ یونین کونسل دانیوال، بنیادی مرکز صحت چک نمبر 5ڈبلیو بی، ماچھیوال چک نمبر 4ڈبلیو بی،چک نمبر 557ای بی اور چک نمبر 537ای بی میں کھلی کچہریاں لگا کر سائلین کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے متعلقہ محکموں کے احکامات جاری کئے ۔ بنیاد ی مرکز صحت چک نمبر 5ڈبلیوبی، چک نمبر 537ای بی میں لائیو سٹاک ہسپتال، ڈسپنسری اور مدر اینڈ چائلڈ سنٹر کا دورہ بھی کیا،ڈسپنسری اور مدر اینڈ چائلڈ سنٹر کی بلڈنگ کی خستہ حالی کا نو ٹس لیتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں