فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مالکان کو جرمانے

 فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی  پر مالکان کو جرمانے

وہاڑی (خبرنگار )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ضلع بھر میں کارروائیاں جاری ،فوڈ سیفٹی ٹیموں نے وہاڑی، بوریوالا اور۔

 میلسی میں متعدد فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کرتے ہوئے مصالحہ جات کی جعلی پیکنگ کرنے پر گرائنڈگ یونٹ کو 35 ہزار روپے جرمانہ۔ پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار پر بیکری کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا خوراک کی تیاری کے لیے چائنہ نمک کی مکس ریسپی کا استعمال کرنے پر معروف ریسٹورنٹ کو 30 ہزار روپے جرمانہ۔ نامکمل لیبلنگ، آئل تبدیلی ریکارڈ کی عدم دستیابی پر سنیکس یونٹ کو 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ چائنہ نمک اور ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس فروخت کرنے پر کریانہ سٹور کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا اور 40 ملاوٹی مصالحہ جات،39 کلو جعلی پیکنگ میٹریل، 14 لیٹر ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنک 6کلو ممنوعہ چائنہ نمک تلف کردیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں