مظفر گڑھ بار کی واپڈا کے ناروا سلوک کیخلاف مکمل ہڑتال

 مظفر گڑھ بار کی واپڈا کے ناروا سلوک کیخلاف مکمل ہڑتال

مظفر گڑھ،مونڈکا (سٹی رپورٹر،نامہ نگار)مظفر گڑھ واپڈا کی طرف سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفر گڑھ کے معزز وکلاء اور انکی فیملیز سے مبینہ بدتمیزی کرنے اور ان کے خلاف جھوٹے ، خود ساختہ من گھڑت اور بے بنیاد مقدمات درج کرانے کے خلاف مظفرگڑھ بار نے گزشتہ روز مکمل ہڑتال کی۔

عدالتی امور ٹھپ ہوکر رہ گئے ۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ملک شفیق الرحمن ملانہ اور جنرل سیکرٹری رانا عبد الشاکر نے کہا کہ واپڈا اہلکاروں کا رویہ انتہائی قابل مذمت ہے ،مظفر گڑھ واپڈا حکام کی طرف سے مظفر گڑھ کے معزز وکلاء کے خلاف جعلی اور بے بنیاد مقدمات کو فوری ختم اور بجلی کے ٹیرف میں کمی اور مہنگائی کو قابو کیا جائے بصورت دیگر مختلف یونینز اور معزز شہریوں کے ساتھ ملکر بھر پور طریقے سے احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہبجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کومسترد کرتے ہیں،نئے نئے ٹیکسز کی بھر مار نے سفید پوش عوام کا جینا حرام کر دیا ہے ،مہنگائی کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔ ملک میں اربوں روپے سے زائد کی مفت کی بجلی استعمال کی جا رہی ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں