وہاڑی،گرین سکیم کے تحت 241 کاشتکار وں کوٹریکٹر فراہم
لودھراں (سٹی رپورٹر )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ضلع لودھراں میں ٹریکٹرز کی فراہمی کا آغاز ۔۔۔
محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام ضلع کونسل کے کانجو ہال میں گرین ٹریکٹرتقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں 241 اہل کاشتکار وں کوٹریکٹر فراہم کئے گئے ۔ رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری معدنیات زبیر خان بلوچ نے ڈپٹی کمشنر سید وسیم حسن و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کے ہمراہ خوش نصیب کاشتکاروں میں گرین ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کیں ۔ ضلع بھر میں گرین ٹریکٹرز کے حصول کے لیے 28 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں تھیں ۔ تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات پیر رفیع الدین شاہ ، ملک شاہ محمد جوئیہ ، زوار حسین وڑائچ، شیخ افتخار الدین تاری بھی شریک تھیں، خوش نصیب کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے کی سبسڈی حاصل ہو گی ۔