مسیحی ملازمین کوکرسمس سے قبل تنخواہیں دینے کا اعلان

مسیحی ملازمین کوکرسمس سے قبل تنخواہیں دینے کا اعلان

ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ تعلیم سمیت تمام ڈیپارٹمنٹس کے مسیحی ملازمین کو 25دسمبر سے قبل تنخواہیں جاری کرنے کاحکم تفصیل کے مطابق حکومت نے محکمہ تعلیم سمیت تمام شعبوں کے مسیحی ملازمین کو فوری طور پر تنخواہیں دینے کاحکم دیا ہے ۔

جاری مراسلے میں ضلعی اکاؤنٹ آفیسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی حکومت میں کام کرنے والے مسیحی سرکاری ملازمین و ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ماہ رواں کی بیس تاریخ تک ادا کر دی جائے تاکہ وہ کرسمس کی تیاریاں کر سکیں البتہ باقی تمام ملازمین کو تنخواہیں/پنشن معمول کے مطابق مہینے کے اختتام پر اکاؤنٹس میں منتقل کی جائیں گی اس ماہ اکاؤنٹ آفیسز میں دو پے رول چلیں گے ایک پندرہ یا سولہ دسمبر کو اور دوسرا بائیس تک چلایا جائے گا محکمہ خزانہ نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں