نشتر میں پیرا میڈیکل سٹاف کا الیکشن جلد کرایا جائے ، ملک عبید

نشتر میں پیرا میڈیکل سٹاف کا  الیکشن جلد کرایا جائے ، ملک عبید

ملتان (لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال ایپکا پرائم گروپ کے رہنما ملک عبید اختر نے کہا ہے کہ نشتر انتظامیہ پیرامیڈیکل سٹاف کا الیکشن جلد از کروائے ، پرائم گروپ الیکشن کے لئے تیار ہے۔

 غلام جیلانی سیال اور محمد ارسلان کو شاہین یونٹی چھوڑ کر پرائم گروپ میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔غلام جیلانی سیال کی پرائم گروپ میں شمولیت سے پرائم گروپ بہت مضبوط ہو گیا ہے انشائاللہ نشتر ہسپتال میں یہ الیکشن پرائم گروپ بھاری اکثریت سے جیتے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے شمولیتی پروگرام میں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں