بار الیکشن میں مال کمانے کیلئے آنیوالے مسترد ہونگے ،مقررین

بار الیکشن میں مال کمانے کیلئے آنیوالے مسترد ہونگے ،مقررین

ملتان(کورٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی صدارتی امیدوار بشریٰ نقوی کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ، محمود اشرف خان،سید ریاض الحسن گیلانی، بشریٰ نقوی، ممتاز نور ٹانگرہ۔۔۔

 افتخار ابراہیم قریشی،شیخ شاہد نوید، اسامہ بہادر علی خان،سلیم رضا راں،مبشرہ شاہد، نشید عارف گوندل،عباس نیازی،اصغر لودھی،بابر سوئیکارنو ،صاعقہ بھٹی،اور یحیٰ ممتاز نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ملتان بار کی تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ با کردار اور ایماندار امیدوار ہی نامزد کیا جسے وقت نے ثابت بھی کیا ہم بار کے مسائل مکائو پر عمل کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف اپنی غربت مکائو پروگرام کے تحت امیدوار آتے ہیں جو صرف پیسہ کمانے کے لئے کچہری کے الیکشن لڑتے ہیں اور بغیر کسی پلاننگ کے چیمبر کے قیام ،ناجائز کھوکھے اور تجاوزات کی بھر مار کر دی گئی ہے جسے درست کرنا پڑے گا لیڈیز بار روم کے باہر بھی گزرنے تک کی جگہ نہیں ہے اس بار ہم ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں کہ بار کی تاریخ میں پہلی بار صدارت پر خاتون امیدوار ہیں اور پہلی صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان ہونگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں