ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے 2بھٹے سربمہر،مقدمات درج

ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے  2بھٹے سربمہر،مقدمات درج

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)عوام کوماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے زگ زیگ ٹیکنالوجی کااستعمال نہ کرنے والے اینٹوں کے دوبھٹوں کو سربمہرکردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سیدمنور عباس بخاری کی ہدایت پرگزشتہ روز انسپکٹرماحولیات ابرارحسین نے تھانہ دائرہ دین پناہ میں شیرخان برکس،ظفر برکس کمپنی کے بھٹوں کوزگ زیگ ٹیکنالوجی کااستعمال نہ کرنے پرسیل کرتے ہوئے مالکان شیرخان پٹھان اورظفرکے خلاف تھانہ میں استغاثے بھجوا دیے ،پولیس نے انسپکٹرماحولیات ابرارحسین کی مدعیت میں مقدمات درج کرلیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں