وہاڑی میں تجاوزات کی بھرمار،بازار،سڑکیں سکڑ گئیں
وہاڑی (خبرنگار )وہاڑی میں تجاوزات کی بھرمار،بازار،سڑکیں سکڑ گئیںمین بازار جناح روڈ چوڑی بازار ، ریل بازار۔
کلب روڈ ، جی بلاک ، ڈی بلاک ، سی بلاک ، ایچ بلاک ، ایف بلاک ، لاری اڈا، خانیوال چوک سمیت دیگر علاقے تجاوزات کا گڑھ گئے ، پیدل چلنا بھی محال ،شہری سراپا احتجاج بن گئے ،کمشنر ملتان سے مخصوص افراد کیخلاف کارروائی اور جرمانوں کے بجائے پورے شہر میں بلا امتیاز کریک ڈاؤن کا مطالبہ ۔شہریوں مزمل ، راشد جگر ، عبدالرحمٰن ، اویس ، رانا نبیل ، محمود ، شکیل ، احمد رضا ، عمر ہارون ، رضوان ، زوہیب ، حسن علی ، اکبر و دیگر نے میڈیا کوبتایاکہ میونسپل کمیٹی آفس کے ارد گرد گلیوں اور مین روڈ سمیت شہر کی تقریباً ہر گلی اور بازار میں تجاوزات مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے ، سڑکیں سکڑ کر چھوٹی سی گلی کی صورت اختیار کر چکی ہیں،ٹریفک کی روانی متاثرہونے کے علاوہ شہریوں بالخصوص خواتین کا پیدل گزرنا بھی محال ہوچکا ہے ، متعدد بار ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ حکام کو آگاہ کیالیکن کوئی کارروائی نہ ہوئی، گزشتہ روز شہریوں نے مخصوص لوگوں کے خلاف کارروائی اور جرمانے کرنے پر شہریوں نے مین روڈ بلاک کیا، کمشنر ملتان ودیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ مخصو ص افراد کو تنگ کرنے کے بجائے بلا امتیاز آپریشن کر کے شہر کو تجاوزات سے پاک کیا جائے ۔