اتائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن،2غیرقانونی کلینک سیل
کوٹ ادو(نامہ نگار ،تحصیل رپورٹر)ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد رضا مغل کا اتائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، بغیر اجازت پریکٹس۔
، صفائی کے ناقص انتظامات اور لائسنس کے بغیر، ایکسپائری ادویات رکھنے پر دو کلینک سیل کردئیے ۔ فقیر والی اور چھانہ کے نزدیک وائلڈ لائف بلڈنگ میں قائم فہیم کلینک، ٹی پی لنک کنڈی روڈ کے نزدیک کاشف کلینک کو سربمہر کیا گیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد رضا مغل کا کہنا تھا کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ،اتائی اپنا قبلہ درست کرلیں ،مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں ،ایکسپائری ادویات کو علیحدہ رکھیں تاکہ انسانی زندگیوں کو بچایا جاسکے ،صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔