گاؤں کے بااثر شخص کامحنت کش کی بیوی،بیٹی اوربہوپر تشدد
گگومنڈی(نامہ نگار)گاؤں کے با اثر چودھری کامحنت کش کی بیوی،بیٹی اوربہوپرو تشدد،چودھری عبدالستارخواتین کونیم برہنہ کرکے بالوں سے پکڑکرگلیوں میں گھسیٹتارہا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزنواحی گاؤں371ای بی کارہائشی محنت کش لشکرعلی اپنے بیوی بچوں سمیت گھرمیں موجودتھاکہ شام 6بجے کے قریب دیہہ ہذاکاہی رہائشی چودھری عبدالستاراووڈھ ،محمدعامر وغیرہ چھ افراداسلحہ سے لیس ہوکر گھر پر دھاوا بول دیا،لشکرعلی پر تشددکرنے لگے ، اس کی بیوی بشیراں بی بی ،بیٹی ناصراں بی بی اوربہو بچانے کوآئیں تو انہیں بھی تشددکانشانہ بنایااورنیم برہنہ کرکے بشیراں بی بی اورناصراں بی بی کوبالوں سے پکڑکرگلیوں میں گھسیٹتے رہے ،بااثرچودھری کے خوف سے گاؤں کاکوئی شخص بھی غریب لشکرعلی اورمظلوم خواتین کومددکونہ آیااوردورکھڑے تماشادیکھتے رہے ۔ لشکرعلی نے بتایاکہ عبدالستارسے کچھ رقم ادھارلی تھی ،واپس نہ کرنے پرملزم زبردستی گھرپرقبضہ کرناچاہتا ہے ، ڈی پی اووہاڑی سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے ۔