ٹیکس ادا نہ کرنے پر درجنوں دکانیں سیل

ٹیکس ادا نہ کرنے پر  درجنوں دکانیں سیل

گڑھاموڑ(نامہ نگار)گڑھا موڑ ہاشم مارکیٹ اور پپلی روڈپر ٹیکس ادا نہ کرنے پر درجنوں سیل ۔چیف آفیسر ضلع کونسل وہاڑی ناصر نعمان شاہ کی ۔

ہدایت پر بلڈنگ انسپکٹر سلیم رضوان نے ہاشم مارکیٹ گڑھا موڑ اور پپلی روڈ پر ٹیکس ادا نہ کرنے اور بغیر نقشے بنائی گئیں درجنوں دکانیں سیل کر دی ہیں۔اس موقع پر بلڈنگ انسپکٹر سلیم رضوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل وہاڑی نے متعدد بار نوٹس بھجوائے مگر دکاندار پراپرٹی مالکان نے ٹیکس ادا نہ کیا ،افسروں کی ہدایت پر دکانیں سیل کی گئیں ہیں ،جب تک ٹیکس ادا نہیں ہو گا ڈی سیل نہیں کریں گے ،سیل توڑنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں