سستی اشیاء خورد ونوش کی فراہمی کیلئے زیرو ٹالرنس،علی بخاری

سستی اشیاء خورد ونوش کی فراہمی کیلئے زیرو ٹالرنس،علی بخاری

ملتا ن(وقائع نگار خصوصی )ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے سستی اشیائخوردونوش کی فراہمی کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی ہے ۔

اس سلسلے میں عوام دوست سیل کائونٹر اور سستے ریڑھی بازار مکمل فعال کئے گئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گھنٹہ گھر چوک پر قائم ریڑھی بازار کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے ملاقات اور اشیائخوردونوش کی قیمتوں کی چیکنگ کی۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے ریٹ لسٹ آویزاں کرنے اور معیار مزید بہتر کرنے کی ہدایت بھی کی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عام آدمی کو ریلیف دینے کا ٹاسک دیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی ہدایت پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ضلع ملتان میں ستھرا پنجاب مہم کا سلسلہ مزید تیز کردیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے نجی سیکٹر کے ذریعے صفائی آپریشن کا جائزہ لیا اور بریفنگ لی۔اس موقع پر منیجر آپریشن انوار الحق نے آئوٹ سورسنگ اور صفائی انتظامات پر بریفنگ دی۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے زیرو ویسٹ مہم بھرپور انداز میں شروع کرنے کا حکم دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں