جعلسازی، 4شہریوں کو رقم کے عوض بوگس چیک دیدیئے گئے

جعلسازی، 4شہریوں کو رقم کے  عوض بوگس چیک دیدیئے گئے

ملتان(کرائم رپورٹر ) پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔

مخدوم رشید پولیس کو کاشف عزیز نے بتایا کہ ملزم عزیز ڈونہ نے رقم وصول کرکے پیسوں کی بابت چیک دیا جو مقرر وقت پر ڈس آنر ہوگیا دریں اثنا ئکوتوالی پولیس کو شعیب نے بتایا کہ ملزم دائود نے رقم کے عوض چیک دیا جو جعلی پایا گیا ،شاہ رکن عالم پولیس کو رضوان احمد نے بتایا کہ ملزم محمد سعد نے رقم کی بابت بوگس چیک دیا جبکہ نیوملتان پولیس کو ظفر احمد نے بتایا کہ ملزم ارشد نے رقم کی بابت بوگس چیک دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں