امیدوار جنرل سیکرٹری بار جہانیاں کی وکلاء کے اعزاز میں تقریب
جہانیاں(نامہ نگار )جہانیاں بار ایسوسی ایشن سال 26-2025 امیدوار جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن جہانیاں چودھری بلال سعید گورایہ کی طرف سے وکلا ئکے اعزاز میں تقریب ، کثیر تعداد میںوکلاء نے شرکت کرکے چودھری ذاکر حسین سندھو امیدوار صدر اور چودھری بلال سعید گورایا امیدوار جنرل سیکرٹری کی جیت یقینی بنادی ۔
معزز وکلاء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر وکلاء کے لیے پرتکلف کھانے کا اہتمام اور آخر میں دعا کرائی گئی۔