ناکافی شواہد پر زیادتی کیس کا ملزم بری

ناکافی شواہد پر زیادتی  کیس کا ملزم بری

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج میلسی شاہد محمود نے ناکافی شواہدکی بنا پر ریپ کے ملزم کو بری کر دیا ۔

استغاثہ کے مطابق بستی غریب آباد تحصیل میلسی کے رہا ئشی اللہ رکھا پر الزام تھا کہ اس نے موضع احمد ارائیں کی رہائشی نسیم مائی کی 14سالہ بیٹی(ع)کو اغوا کرکے اسے ریپ کا نشانہ بنایا۔ پولیس تھانہ مترو نے مقدمہ درج کرکے چالان عدالت پیش کیا فاضل جج نے بعد سماعت وکیل صفائی مہر محمد طارق ممتاز ارائیں ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ناکافی شواہد کی بنا پر ملزم کو بری کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں