وہاڑی شہر میں تجاوزات کی بھر مار،اقدامات غیر موثر
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کے تجاوزات کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات بلدیہ کی انکروچنگ ٹیم کی نااہلی اور۔
دکھاوے کی کاروائیوں سے غیر موثر ہو چکے ہیں بلدیہ اور سی بلاک کی فاطمہ مسجد باغوالی مسجد کے اطراف کارخانہ، ریل اور انار کلی المعروف چوڑی بازار، جناح،اقبال، کلب،لڈن، ملتان،بوریوالا روڈز اور بس سٹینڈ پرتجاوزات و ریڑھیوں کی بے ترتیبی اور بھرمار سے مختلف اوقات میں ٹریفک جام ہونا معمول عام آدمی، خواتین و بچوں اور راہگیروں کا پیدل چلنا محال ہوچکا ہے فٹ پاتھ پر بھی دوکانداروں اور پھڑی فروشوں نے قبضہ کر لیا ہے مختلف جگہوں پر قائم غیر قانونی رکشہ سٹنڈز اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی عدم موجودگی سے الگ طور پر شہر بھر کے لیے شدید پریشانی کا باعث ہیں شہری و سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے نئے سرے سے تجاوزات کے مکمل خاتمہ کے لیے موثر انداز میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔