منشیات فروش گرفتار، شراب کی چالو بھٹی و شراب برآمد
دوکوٹہ (نامہ نگار)دوکوٹہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ،منشیات فروش گرفتار۔
، شراب کی چالو بھٹی اور شراب برآمد کر لی۔ تفصیل کے مطابق انچارج پولیس چوکی دوکوٹہ اظہر خاں بلوچ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ابرار نوناری ولد خدا بخش سکنہ عباس نگر کو گرفتار کر کے چالو بھٹی 30 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔