ہائیکورٹ، ماتحت عدلیہ میں سرما تعطیلات شروع

ہائیکورٹ، ماتحت عدلیہ میں سرما تعطیلات شروع

ملتان(کورٹ رپورٹر)ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات شروع ہو گئیں ۔ضلعی عدلیہ میں یکم جنوری تک جبکہ ہائیکورٹ میں 8 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہونگی۔۔۔

تعطیلات میں صرف فوری نوعیت کے فرائض سرانجام دئیے جائیں گے ۔ ہائیکورٹ میں گزشتہ روز 3 ججز صاحبان نے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دئیے ، ہائیکورٹ میں جسٹس شہرام سرور چودھری ، جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر ، جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی کیسز پر سماعت کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں