بینظیر بھٹو کی شہادت ملکی تاریخ کا دلدوز سانحہ،خواجہ عمران
ملتان(لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران، صوبائی حلقہ 218 کے صدر ملک افتخار علی اور ۔۔۔
صوبائی حلقہ کے جنرل سیکرٹری ملک رمضان کمبوہ کی طرف سے بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی کے موقع دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ڈویژنل صدر خالد حنیف لودھی، سابق ایم پی اے بابو نفیس انصاری، خواجہ عمران، میاں منظور قادری ایڈووکیٹ، مرزا نذیر بیگ ودیگرنے مشترکہ میڈیا بیان میں کہا کہ دخترِمشرق کو ہم سے جدا ہوئے 17 برس بیت گئے بے نظیر بھٹو ان عالمگیر سیاستدانوں کی تسبیح کا ایک روشن دانہ تھیں جو سیاست، شہریت اور ریاستی نظم و نسق میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔