نوسرباز خواتین گھر سے 9تولہ سونا لیکرفرار
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار )بھکاریوں کے روپ میں نوسربازعورتیں شہر میں داخل،نجی فاؤنڈیشن کے ریجنل منیجرکے گھر سے 9تولہ سونا لیکرفرار،گروہ خواتین رکشہ سوارمردوں کو بھی ساتھ لیکرآتی ہیں۔۔۔
پولیس سراغ میں ناکام،عوام سراپااحتجاج بن گئے ، گزشتہ روزتھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 14 منڈی مویشی میں فوجی فاؤنڈیشن ملتان کے ریجنل منیجر بابر شہزاد اعوان کے گھر بھکاریوں کے روپ میں نوسر باز9خواتین داخل ہوگئیں گھرمیں موجوداسکی عدت میں بیٹھی والدہ اور بھانجی کو بیٹا پیداہونے اور پیسے مانگنے کاشورمچا کر یرغمال بنا لیا اور4 عورتیں اندر کمروں میں داخل ہو گئیں اور سیف الماری سے 9تولہ طلائی زیورات لیکرفرارہوگئیں۔