نشتر، واش روم میں بچے کی ولادت، انکوائری کمیٹی قائم
ملتان(لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال کے واش روم میں بچے کی ولادت کے معاملے پر نشتر انتظامیہ کو دو روز بعد گزشتہ روز ہوش آ گیا ۔
جس پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کی جانب سے سینئر پروفیسر کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ کمیٹی کو 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے واضح رہے منگل کی صبح نشتر ہسپتال کے ریڈیالوجی وارڈ کے واش روم میں لیہ کی رہائشی مریضہ مبارکاں بی بی نے بچے جو جنم دیا تھا جس کے بعد ریڈیالوجی وارڈ کی آیا اور سٹاف نرس نے فوری طبی عملے کو اطلاع دی جس پر عملے نے فوری مریضہ اور بچے کو لیبر روم منتقل کر دیا تھا۔