تحفظ مرکز ،غریب خاتون کو فری قانونی امداد فراہم
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)انچارج پولیس تحفظ مرکز عابد ریحان ، وی ایس او شہانہ عباس شانی نے بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی جو کہ ایک انتہائی غریب گھر سے تعلق رکھتی ہیں کا اپنے شوہر کے ساتھ بچے کی کسٹڈی کا معاملہ پولیس تحفظ مرکز لایا گیا۔
انچارج پولیس تحفظ مرکز اسسٹنٹ سب انسپکٹر عابد ریحان نے لیگل ٹیم کے ساتھ رابطہ کر کے مفت قانونی امداد کا انتظام کیا ہے اس موقع پر بشریٰ بی بی نے ڈی پی او مظفرگڑھ اور پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔اسی طرح ٹرانس جینڈرز کی مفت قانونی امداد کے لیے وکٹم سپورٹ آفیسر شاہانہ عباس شانی کا کہنا تھا کہ پولیس تحفظ مرکز کا ضلعی سطح پر قیام شہریوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے اب تک 20 سے زائد ٹرانس جینڈرز کو مفت لیگل ایڈ فراہم کی جا چکی ہے جو کہ پنجاب پولیس کی شہریوں کے لیے خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔