ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں انتظار گاہ کا افتتاح
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار ) سرکاری ہسپتا لوں میں دور دراز سے آئے مریضوں کے لواحقین کی مشکلات کے ازالہ کی پالیسی جاری،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں انتظارگاہ کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا ۔۔۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم،ڈپٹی کمشنر سلمیٰ سلیمان نے انتظار گاہ کا افتتاح کیا، انتظارگاہ کا کام 6 ماہ میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی جانب سے مکمل کرایا گیا مریضوں کے لواحقین کیلئے بیٹھنے کی جگہ،پانی،کیفے ٹیریا کی سہولت دستیاب ہیں ۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم حنیف نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں کی بہتری کی پالیسی ہے ویٹنگ شیڈ کے قیام سے مریضوں کے لواحقین کی مشکلات کم ہونگی۔ڈپٹی کمشنر سلمیٰ سلیمان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہپستال کی بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے کام تیزی کیساتھ جاری ہیں ۔