تحصیل ہسپتال شجاع آباد،4لاکھ60ہزار مریضوں کا چیک اپ

تحصیل ہسپتال شجاع آباد،4لاکھ60ہزار مریضوں کا چیک اپ

شجاع آباد(نامہ نگار)2024، ٹی ایچ کیو شجاع آباد میں چار لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد مریضوں کو چیک کیا گیا، 1293 ہڈی و جوڑ،1059 جنرل آپریشن، 310 آنکھ اور 151 ناک، کان و گلے کے آپریشن کئے گئے۔

گائنی وارڈ میں 2385 بچوں کی پیدائش ہوئی، 26150 الٹرا ساؤنڈ، 24745 ایکسرے اور 3556 ڈائلسزکئے گئے ، 2651 مریضوں کو آپریشن تھیٹر میں انیستھیزیا دیا گیا۔تفصیل کے مطابق ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر شجاع آباد ڈاکٹر رانا جاوید نے ایڈمن آفیسر راؤ نبیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سال 2024 میں ایمرجنسی کے ایک لاکھ 72 ہزار اور دو لاکھ 82 ہزار سے زائد آؤٹ ڈور مریضوں سمیت چار لاکھ 60 ہزار سے زائد مریضوں کو چیک کیا گیا، انڈور وارڈز میں تین ہزار ایک سو مریض داخل کئے گئے ۔ ہیڈ گائنی وارڈ ڈاکٹر ربیعہ نورین کے مطابق 25 ہزار 6 سو 24 خواتین مریض گائنی وارڈ میں چیک کئے گئے ۔گائنی وارڈ میں ایک ہزار 251 بچوں کی نارمل پیدائش ہوئی جبکہ ایک ہزار 134 بچوں کی پیدائش بذریعہ آپریشن ہوئی۔ سینئر آتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر احمد خلیل کے مطابق ایک ہزار 293 مریضوں کے ہڈی و جوڑ کے آپریشن کئے گئے ۔ سینئر سرجن ڈاکٹر یاسر عباس کے مطابق ایک ہزار سے زائد مریضوں کے جنرل آپریشن کئے گئے ۔ سینئر ماہر امراض چشم ڈاکٹر حسنین کے مطابق 18 ہزار آنکھ کے مریضوں چیک کیا گیا، پندرہ ہزار سے زائد مریضوں کی عینک کا نمبر لگایا گیا جبکہ تین سو دس مریضوں کی آنکھوں کو آپریشن کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں