پٹرول گرنے سے بچہ آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس گیا

 پٹرول گرنے سے بچہ آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس گیا

سکندرآباد(نامہ نگار) کریانہ دکان میں 11سالہ بچہ پٹرول گرنے سے قریبی آگ کی لپیٹ میں آکر بری طرح جھلس گیا ۔

تفصیل کے مطابق تھانہ راجہ رام کے قریب جمیل اپنی کریانہ شاپ پر گاہک کو پٹرول دے رہا تھا کہ اچانک گیارہ سالہ فیضان پر گر گیااور قریبی لگی ہوئی آگ نے فیضان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے فیضان بری طرح جھلس گیا ۔ریسیکو نے موقع پر پہنچ کر فیضان کو طبی امداد کے بعد تشوتشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا۔واضح رہے کہ جمیل کی دکان تھانہ راجہ رام سے چند گز کے فاصلے پر ہے جس نے بغیر حفاظتی انتظامات بھاری مقدار میں پٹرول رکھا ہوا ہے لیکن اس کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی،اس کے علاوہ دیگر درجنوں غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں بھی موجود ہیں جو پولیس اور انتظامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ہیں،کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ ہوسکتا ہے ، شہریوں نے اعلیٰ احکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں