رنگ پور مسائل کا گڑھ ،بنیادی سہولیات سے بھی محروم
رنگ پور(نمائندہ دنیا )رنگ پور مسائل کا گڑھ ،بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے ،سال گذر گیا ہسپتال کو اپ گریڈ نہ کیا گیا،صاف پانی کے فلٹر خراب ان کو ٹھیک نہ کیا گیا، دریائے چناب پر کشتیوں والا پل نہ بنایا جا سکا۔۔۔
کسی شہریوں کو کو پولیس تصدیق کے لیے 70 کلومیٹر دور مظفرگڑھ جانا پڑتا ہے ، ،ہر طرف گندگی ہی گندگی شہر میں شروع سیوریج سسٹم کاکام نامکمل اورسیاست کی نظر ہو گیا ، بنیادی مرکزصحت رنگ پور اور چک فرازی کو اپ گریڈ نہ کیا جا سکا اور نہ ہی دریا کے پار کے علاقوں میں ڈسپنسری کا قیام عمل میں بھی نہ لایا گیا اور دریائے چناب کے پار کے دیہی مواضعات کے مکین علاج معالجہ کی سہولتوں سے محروم ہیں، شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار ھے اور شہریوں کو پیدل چلنے اور آمدورفت میں پریشانی کاسامنا ھے منتخب عوامی نمائندوں کے وعدوں کے باوجود جوآنہ بنگلہ میں گرلز ہائی سکول کا قیام عمل میں نہیں لایا جاسکا یہاں کی طالبات پرائمری تعلیم کے بعد گھروں میں فارغ بیٹھنے پر مجبور ہیں۔ عوامی وسماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ قدیم شہر کی حیثیت حاصل ہے اس کے تمام مسائل کی جانب فوری توجہ دی جائے اور ان تمام مسائل کو جلد حل کیا جائے تا کہ شہریوں کی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے ۔