عوامی شکایت پر دائی کا کلینک سیل
میلسی (نامہ نگار )عوامی شکایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ نے دائی کا کلینک سیل کر دیا۔
تفصیل کے مطابق موضع دھلو کے رہائشی محمد شفیق کی درخواست پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ناصر عثمانی نے چودھری رضوان بابر کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ہری چند میں دائی فوزیہ کا کلینک سیل کر دیا۔