ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر وسیم رمزی کی الوداعی تقریب
ملتان (وقائع نگار خصوصی)ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر وسیم رمزی کی مدت ملازمت پوری ہونے پر کمشنر آفس میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
کمشنر مریم خان نے ڈاکٹر وسیم رمزی کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ باعزت ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہے ۔ کمشنر آفس ریٹائرڈ افسر و ملازمین کی معاونت کرتا رہے گا۔ڈاکٹر وسیم رمزی نے کہا کہ باعزت ریٹائرمنٹ پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ہمیشہ ایمانداری سے نوکری کی اور ہر اسائنمنٹ وقت پر پورا کرنے کی بھرپور کوشش کی۔