ملتان پولیس نے 294گینگز کے 809ملزم گرفتار کئے
ملتان(کرائم رپورٹر )ملتان پولیس نے سال 2024 میں جرائم میں ملوث 294 گینگز کے 809 ارکان کو گرفتار کرکے 44 کروڑ سے زائد کی ریکوری کی۔ جرائم میں ملوث 294 گینگز کے 809 ارکان کو گرفتار کیا ۔
جس میں قتل کے 105 ،اقدام قتل کے 266 رابری معہ قتل کے 16،اندھے قتل کے 26 ملزموں کو گرفتار کیا گیا منشیات فروشوں کے خلاف 32 سو سے زائد مقدمات درج کرکے 35 سو سے زائد ملزموں کو گرفتار کیا سال 2024 میں 24 کلو آئس ، 38 کلو ہیروئن 11 سو کلو چرس ، 8 کلو افیون ، 1 لاکھ 39 ہزار سے زائد لٹر شراب پکڑی گئی۔سی پی او صادق علی کا کہنا تھا کہ رواں سال جرائم کی شرح میں 40 فیصد کمی ہوئی۔گرفتار ملزمان سے 44 کروڑ سے زائد ریکوری کرکے سائلین کے حوالے کی گئی ہے ۔