2024ء:37 پولیس مقابلے ،23 ملزم ہلاک 30 زخمی
وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ آفس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق وہاڑی پولیس کی دو ماہ میں پنجاب بھر میں مسلسل پہلی پوزیشن برقرار رہی،2024ء میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن سے ڈکیتی 30فیصد ،مویشی چوری 39 فیصد کمی۔۔۔
نقب زنی 11فیصد، چوری9فیصد، قتل 4 فیصد، ریپ 36 فیصد ، بچوں سے زیادتی کے واقعات میں 32فیصد کمی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق 2024ء کے دوران 37 پولیس مقابلوں کے دوران 23 ملزم ہلاک 30 زخمی اور 83ملزم گرفتار ہوئے ،493 اے ، 1793بی کیٹگری کے اشتہاریوں سمیت 2286 اشتہاری گرفتار، پراپرٹی کے 3512مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 48کروڑ49لاکھ 15ہزار روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد کر کے مدعیان کے حوالے کیا گیا،250گینگ کے 625ممبر گرفتارکر کے 24کروڑ63لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔5عدد کاریں،336موٹر سائیکل، 172موبائل فونز،313مال مویشی، 119 تولہ طلائی زیورات وغیرہ برآمدکر کے مدعیان کے حوالے کئے ،91قتل،7ڈکیتی راہزانی قتل،2بھتہ خوری سمیت چوری ڈکیتی راہزنی کے 3512مقدمات کو ٹریس کیا گیا،1747منشیات فروش کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے 790کلوچرس، 123کلوہیروئن، 51کلوافیون, 109کلوآئس، 38کلوپوست و بھنگ، 106چالو بھٹی،135شراب نوش57ہزار لٹر شراب معہ لاہن برآمد کی گئی۔ڈی پی او منصور امان کا کہنا ہے کہ پولیس عوام کے جان و مال اور عزت کے تحفظ کی ضامن ہے ،جرائم پیشہ کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔