نیوایئر نائیٹ،بھاری مقدار میں دیسی شراب،چرس برآمد

نیوایئر نائیٹ،بھاری مقدار میں دیسی شراب،چرس برآمد

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)پولیس نے نیو ائیرکیلئے تیارکی جانے والی دیسی شراب کی بھاری مقداراور چرس برآمدکرلی،کلاشنکوف لیکر واردات کی نیت سے گھومنے والے کو بھی دھر لیا،مقدمات درج۔

تفصیل کے مطابق سرکل کوٹ ادو پولیس نے نئے سال کی آمد کے موقع پر شراب فروشوں کے خلاف گزشتہ شب کریک ڈان جاری رکھا،پولیس دائرہ دین پناہ نے ٹبہ شاہ یعقوب سے عامر گاڈی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے آدھا کلو سے زائد چرس جبکہ تھانہ چوک سے کانجو والا کے منشیات فروش محمد وقاص چڑھویا کو بھی گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 20لٹر دیسی شراب برآمد کر لی، کلاشنکوف لیکر واردات کی نیت سے گھومنے والے ٹبہ شاہ یعقوب کے سانول سنجرانی کو بھی گرفتار کر کے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کر لیں اور تمام ملزموں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ، مزید کارروائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں