2980کلو مرغیاں تلف،سپلائر کو وارننگ

2980کلو مرغیاں  تلف،سپلائر کو وارننگ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور موڑ پر مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑلی، 2 ہزار 980 کلو مردہ مرغیاں تلف کردی گئیں۔۔۔

سپلائر کو وارننگ نوٹس جاری ۔تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مردہ مرغیوں کی سپلائی کی کوشش ناکام بنادی،لاہور موڑ پر مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑی تو اس میں 2980مردہ مرغیاں پائی گئیں جنہیں تلف کردیا گیا، مردہ مرغیوں کو پولٹری شاپس اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں