وہاڑی،نیوائیرنائٹ پر عوامی تحفظ کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

وہاڑی،نیوائیرنائٹ پر عوامی تحفظ کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،سٹی رپورٹر)سالِ نو کی آمد پر شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مشن،ضلع بھر میں نیو ائیر نائٹ پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا کہ۔۔۔

 نیو ائیر پر 04 ڈی ایس پی،05 انسپکٹر، 16 سب انسپکٹر سمیت 406 پولیس افسروں و جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا ، شہریوں کے لیے تکلیف کا باعث بننے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا،ہوائی فائرنگ ،ہلڑ بازی ،ہراسگی، ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے ،سال نو کے موقع پر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے نئے سال کی خوشیاں منائیں اور ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے اہم مقامات پر ناکا بندی پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں،تھانوں کی موبائلز،محافظ سکواڈ اور ایلیٹ فورس کے چاک و چوبند دستے شہر بھر میں گشت پر موجود ہیں ،ناخوشگوار واقعات سے نمنٹے کے لئے 03 ریزرو ہائی الرٹ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں