ٹریفک پولیس نے 1لاکھ 65ہزار ڈرائیونگ لائسنس بنائے

ٹریفک پولیس نے 1لاکھ 65ہزار ڈرائیونگ لائسنس بنائے

ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان میں ٹریفک پولیس کی سال 2024 کی کاکردگی کے مطابق ملتان ڈویژن میں ٹریفک پولیس 1 لاکھ 65 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس بنائے گئے ۔

سال 2024 میں ٹریفک رولز کی خلاف ورزی ، کم عمر ڈرائیور بغیر ہیلمٹ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑیوں کے کالے پیپر لگانے والے شہریوں کے 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد چلان کئے گئے ۔ملتان میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 46 کروڑ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا سی ٹی او کا مزید کہنا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین پر عمل کرکے جرمانوں کے ساتھ ساتھ مختلف حادثات سے بھی بچ سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں