ڈی پی او مظفر گڑھ کی کھلی کچہریاں،مسائل کے حل کیلئے احکامات

ڈی پی او مظفر گڑھ کی کھلی کچہریاں،مسائل کے حل کیلئے احکامات

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر نے تھانہ سول لائن حسن پلازہ اورتھانہ سٹی مظفرگڑھ زیوا پلازہ میں کھلی کچہری لگائی ،شہریوں اور انجمن تاجران کے مسائل اور شکایات موقع پر سن کر حل کے احکامات جاری کیے ۔

فصیلات کے مطابق ڈی پی او سید حسنین حیدر نے تھانہ سول لائن حسن پلازہ اورتھانہ سٹی مظفرگڑھ زیوا پلازہ میں کھلی کچہری لگائی،شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کی اور موقع پر حل کرنے کے لئے ڈی ایس پی سٹی سرکل اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں، فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دینے اور علاقہ میں موثر گشت کا دائرہ کار وسیع کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ ڈی پی او سید حسنین حیدر کا کہنا تھا کی عوام کو انصاف دہلیز پر فراہم کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے ،وام کے ساتھ نا انصافی اور اپنے فرائض ایمانداری سے سر انجام نہ دینے پر پولیس افسروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایس ایچ اوز سائلین کی دادرسی کو اپنا شعار بنائیں۔انہوں نے بازار میں تجاوزات کے خلاف جلد کریک ڈاؤن کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں