گرلزکالج بوریوالا کی طالبات بینک فیس جمع کروانے کیلئے خوار

گرلزکالج بوریوالا کی طالبات بینک فیس جمع کروانے کیلئے خوار

گگومنڈی(نامہ نگار)کالج کے طلبہ وطالبات بینک میں فیس جمع کروانے کے لئے ذلیل وخوار۔طالبات وطلباء علی الصبح ہی بنک کے سامنے لائنیں لگاکرکھڑے ہوجاتے ہیں۔

سٹوڈنٹس نے کالج کے اندرہی فیس جمع کروائے جانے کابندوبست کئے جانے کامطالبہ کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائزاورگرلزکالج بوریوالاکے طلبہ وطالبات اپنی فیسوں کی ادائیگی کے لئے شدیدسردی میں علی الصبح ہی بوریوالاکے پنجاب بینک کے سامنے لائنیں لگاکرکھڑے نظرآتے ہیں، طالبات کاکہناتھاکہ بینک انتظامیہ کی طرف سے طالبات کے بیٹھنے کاکوئی مناسب انتظام نہیں کیاگیاہے فیس جمع کروانے کے لئے طلبا خاص کرطالبات کوشدیددشواری کاسامناہے سٹوڈنٹس نے ارباب اختیارسے مطالبہ کیاہے کہ فیس جمع کروائے جانے کے لئے گرلزاوربوائزکالجزمیں بنک کے کاؤنٹرزبنوائے جائیں تاکہ سٹوڈنٹس اپنی فیسیں آسانی سے جمع کرواسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں